پنجگور میں بلوچی دہشتگردوں نے 7 پنجابی قتل کر دئیے

پنجگور میں بلوچی دہشتگردوں نے سات پنجابی قتل کر دئیے

پنجگور کے علاقے خداآبادان میں فائرنگ 7 افراد جاں بحق
ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ڈپٹی کمشنر
ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ ڈپٹی کمشنر
ساتوں لوگ دن بھر محنت مزدوری کرکے رات اسی مکان میں سوتے تھے جو ایک احاطے میں واقع ہے

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردی کے ایک واقعہ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات بےگناہ مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا مقتولین و زخمی کا تعلق ملتان سے تھا

وزیر اعلٰی بلوچستان کی جانب سے بہمانہ قتل کی

مذمت، ، ،، ہفتہ کی شب بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان محلہ عبدالرحمٰن کے ایک مکان میں رہائش پذیر مزدوروں پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر کے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر کے سوئے ہوئے سات مزدوروں کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے حملہ آوروں کا تعاقب شروع کر دیا جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب ملتان کے علاقے شجاع آباد اور دیگر علاقوں سے بتایا جا رہا ہے جو پنجگور میں ایک مکان کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے جاں بحق مزدوروں کی شناخت شفیق، ساجد، فیاض، افتخار، سلمان اللہ وسایا اور خالد کے ناموں سے جبکہ زخمی کا بلال کے نام سے ہوئی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے آج پھر دھرتی پر بےگناہوں کا لہو گرا دہشت گرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں دہشت گرد بےگناہوں کے قتل کا حساب یہاں اور آخرت دونوں میں دینا ہو گا بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب بےگناہ پاکستانی مزدوروں پر وار کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کب تک بلوں میں چھپیں گے چن چن کر بےگناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے ،،،،

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

وزیرداخلہ محسن نقوی کا 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار

بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ محسن نقوی

تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی

غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی مزدور کیلئے جلد صحتیابی کی دعا