حبس اور گرمی کے موسم میں دھرتی پر ابر کرم کی برسات، مون سون کے نئے سسٹم کی آمد سے ابر رحمت کے چھینٹے،، ٹھنڈی ہواوں کے سنگ ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن بھیگا موسم رہنے کی خوش خبری بھی سنا دی،
پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، راولپنڈی، حافظ آباد، جہلم میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے تو حبس اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا
شہر اقتدار میں بھی بادلوں نے چھتری تان لی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خوب برسیں گے،اُدھر ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی میگھا رت اترے گی، موسلاد ھار بارش سے خیبرپختونخواح مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
گرمی سہتے کراچی کے باسیوں سمیت سندھ والوں کے لیے بھی بارش کی نوید آ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ابھی تو سورج نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لی ہیں مگر شام کو ابر رحمت سے موسم کا موڈ بدل جائے گا،