ملک بھرمیں مون سون کے انداز نرالے،وفاقی دارالحکومت میں بارش سے موسم حسین ہوگیا،جڑواں شرراولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،آسمان سے گرتی بوندوں نے گرمی کی چھٹی کرادی
ٹوبہ ٹیک سنگھ،مانانوالہ، قصور،اوکاڑہ،دیپالپور،خانیوال،مصطفی آباد جتوئی،ٹھل حمزہ،سیت پور،حضرو اورگردونواح میں بادل کھل کربرسے، منکیرہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی گھروں میں دا خل ہوگیا
لاہور،فیصل آباد اورسیالکوٹ میں مون سون سےاربن فلڈنگ کا خدشہ،فیصل آباد میں متعدد شاہرائیں اورنشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے،شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا
پشاور،صوابی،نوشہرہ اورہری پورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم حسین بنادیا، مینگورہ، مالم جبہ، کالام ابیٹ آباد اورگلیات میں بھی برسات ہوئی،، شدید بارشوں کے باعث خیبر سوات اورڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے
محکمہ موسمیات نے آج بھی مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے،موسم کا حال بتانے والوں کاکہنا ہےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے