شمالی علاقوں کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی پانچ تک پہنچ گیا۔ کشمیر اور گلگت میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔ کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب میں اسموگ اور دھند میں کمی ہوئی ہے۔