جنوبی کوریا: مارشل لاء کا مشورہ دینے والے وزیردفاع مستعفی،صدر کو مواخذے کا سامنا

جنوبی کوریا کے وزیردفاع کم یونگ ہیون مستعفی ہوگئے۔صدر کو مارشل لاء کا مشورہ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

کم یونگ نے کہا وہ مارشل لاء کے حوالے سے عوام میں کنفیوژن پیدا کرنے پر قوم سے معذرت خواہ ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے ذاتی طور پر صدر کو ملک میں مارشل لاء کا خیال پیش کیا تھا۔

اپوزیشن نے وزیر دفاع کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کردی۔ کم یونگ پراختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر کو بھی مارشل لا لگانے پر مواخذے کا سامنا ہے۔اپوزیشن نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی ۔ تحریک پر جمعے تک ووٹنگ متوقع ہے۔