ملک میں خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے۔بلوچستان کے علاقوں قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں پارہ منفی 7 ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی اور برفباری سے شہری گھروں میں محصورہوکر رہ گئے۔کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج (جمعرات 19دسمبر) بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔