لاہور کی انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردی کےسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاوس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال لی بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملے سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی، عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی،پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے،جناح ہاوس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی،بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے،