راولپنڈی سے نالیاں پلندری آنے والی کوسٹر جس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے۔ آزاد پتن پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ابھی تک 20 لاشوں کو نکالا جا چکا ھے دیگر لاشوں کو باڈی کاٹ کر نکالا جا رھا ھے۔ ایک شدید زخمی کو نکالا گیا جسکی حالت تشویش ناک ھے۔ جان بحق ھونے والوں کا تعلق پلندری کے مختلف علاقوں سے ھے زیادہ تر مسافر آزادپتن ایک عرس پر آ رھے تھے۔ حادثہ گراری پل کہوٹہ پاکستان کی حدود میں پیش آیا ھےڈپٹی کمشنر سدھنوتی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رھے ھیں
کوسٹر حادثہ
آج مورخہ 25اگست بوقت تقریباً:09:45بجے دن گاڑی کوسٹر نمبر LES/744جو راولپنڈی سےبراستہ آزاد پتن/پلندری, نالیاں جا رہی تھی,نزد پانہ پُل حدود تھانہ پولیس کہوٹہ ضلع راولپنڈی حادثے کا شکار ہو کر گہری گھائی میں جا گری جس میں ڈرائیور/کنڈیکٹر سمیت جملہ 26 افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔ فوت شدگان کی تفصیل ذیل ہے۔
1۔عبید منیر ولد محمد منیر حسین ساکن پنتھل بعمر30سال
2۔علی اصغر ولد محمد صادق ساکن نکیال ضلع کوٹلی بعمر35سال
3۔کرن بی بی دختر محمد اقبال ساکن سمبلا کہوٹہ بعمر 30سال
4۔کامران ولد میر محمد سکنہ سمبلا کہوٹہ بعمر 40 سال
5۔روزی زوجہ عنصر ساکن گلہ کہوٹہ
6۔محمد بشیر ولد سید محمد ساکن دیری کہوٹہ بعمر 78سال
7۔جواد اسرار ولد محمد اسرار سکنہ چھے چھن پلندری بعمر 28 سال (کنڈیکٹر)
8۔گل اعظم ولد مظفر ساکن راولپنڈی بعمر 60 سال
9۔صغریٰ زوجہ انضمام ساکن نالیاں بعمر 28سال
10۔وہاج ولد انضمام ساکن نالیاں بعمر 01سال06ماہ
11۔عرفاق ولد محمد اسماعیل ساکن بلاوڑہ کوٹلی ستیاں بعمر 33سال (ڈرائیور)
12۔ظفر محمود ولد گلزار سکنہ نالیاں
13۔وسیم ولد محمد حمید سکنہ کلر سیداں بعمر22سال
14۔محمد حمید ولد محمد اکرم ساکن کلر سیداں بعمر45سال
15۔جمشید ولد علی اصغر ساکن ایبٹ آباد
16۔نذراں بی بی زوجہ جمشید ساکن ایبٹ آباد بعمر 60سال
17۔ جنید ولد جمشید بعمر 16 سال
18۔محمد اقسیم ولد منشی خان ساکن پنتھل بعمر 50سال
19۔فرید احمد ولد محمد کریم ساکن گل کوٹ پلندری بعمر55سال
20۔محمد الیاس قریشی ولد غلام نبی قریشی ساکن راولپنڈی بعمر66سال
21۔خالد محمود ولد آغا عبدالرشید ساکن راولپنڈی بعمر 50سال
22۔عمر فاروق ولد خالد محمود مغل سکنہ راولپنڈی بعمر 17سال
23۔معین حیدر مغل ولد خالد محمود مغل ساکن راولپنڈی بعمر 19سال
24۔عبدالوہاب ولد عبدالرزاق ساکن راولپنڈی بعمر 36سال
25۔محمد ریاض ولد میرداد سکنہ راولپنڈی بعمر 64سال
26۔سمیع اللہ ولد محمد شفیق ساکن دیری کہوٹہ
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر صاحب سدھنوتی, ڈی ایس پی صاحب صدر مقام سدھنوتی, ایس ایچ او صاحب تھانہ پولیس پلندری, چوکی آفیسر صاحب آزاد پتن ہمراہ عملہ ریسکیو 1122موقع پر پہنچے اور جملہ کارروائی ضابطہ عمل میں لائی۔
اللہ پاک اس المناک ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔
آمین