پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے اور پشت پناہی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار گرفتار۔دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیاگیا

پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے اور پشت پناہی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار گرفتار۔دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیاگیا

پاکپتن ۔منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن. پولیس کے 2 اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی خفیہ رپورٹ موصول ہوئی
جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر پولیس اہلکار اکرم رضا محسن کے گھر چھاپا منشیات برآمد اہلکار گرفتار مقدمہ درج.ڈی پی او طارق ولائیت نے منشیات برآمد ہونے پر پولیس اہلکار کو چارج شیٹ کر کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کا حکم دے دیا .. پولیس کے 1 اور اہلکار انتظار جوئیہ کے خلاف بھی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی شکایات پر
انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او نے پولیس اہلکار انتظار جوئیہ کو نوکری سے برخاست کر دیا۔۔۔