وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔شام میں پھنسے318 پاکستانی براستہ لبنان وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے استقبال کیا ۔انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ آپ بحفاظت وطن واپس آئے۔ پاکستانیوں کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی وزیراعظم سے رابطہ کیا، لبنان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم ایک قوم ہیں اور قوم کی خوشی اور دکھ سانجھا ہوتا ہے۔ شام میں مقیم پاکستانیوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔