پاکستانیوں کی شام سے بحفاظت وطن واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ نے شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے لئے مشترکہ فلائیٹ آپریشن ترتیب دیا۔وزیر اعظم نے پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کی خود نگرانی کی۔ وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا پر لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی شہریوں کو ایک دن پہلے شام سے بیروت، لبنان تک بحفاظت لایا گیا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی شام سے بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔