دبئی میں شاپنگ فیسٹیول اپنی تمام تررنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ اس مرتبہ دبئی شاپنگ فیسٹول کی 30ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ 6 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ میلہ 13جنوری تک جاری رہے گا۔شاپنگ میلے میں سب کے لیے تفریح سے بھرپور شاپنگ کے مواقع موجود ہیں جس سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔شاپنگ کے مواقع کے ساتھ روزانہ دل موہ لینے والے ڈرون شوز بھی ہوتے ہیں۔ ڈرونزرات کے وقت آسمان پر رنگوں اور روشنیوں سے حیرت انگیز مناظر تخلیق کرتے ہیں۔روزانہ رات فیسٹول بےپر آتش بازی بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ حتا ویلی کے پرسکون ماحول میں بھی جمعے اور ہفتے کو آتش بازی ہوتی ہے۔