شام کے بحران پر اردن کے شہر عقبہ میں وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا۔ امریکا، ترکیہ، یورپی یونین اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے ۔ اجلاس کا مقصد شام میں ایک جامع سیاسی عمل کی حمایت کرناہے۔ ریاستی اداروں کی تعمیر نو، شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر بات چیت ہوگی۔