شام کی موجودہ صورتحال بین الاقوامی سلامتی کیلئےخطرہ قرار،دوحہ فورم کا مشترکہ اعلامیہ جاری

شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ قطر میں ہونے والے دوحہ فورم میں سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکیہ اور روس کےمشترکہ اعلامیے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ باغی گروپ کے عسکری آپریشن کی منصوبہ بندی طویل عرصے پہلےکی گئی تھی۔