مظفرگڑھ:سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج

حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کردیں۔میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق ، غلام اکبراور محمد ابو بکرکیخلاف مقدمات درج کیئے گئے۔ جن پر مقدمات درج ہوئے ان علی شان ، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابقان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیںان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔