فیصل آباد میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ پینسرہ کے رہائشی کار سوار افراد اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 2حقیقی بھائیوں شہزاد اور شہباز سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد فاروق اور شفیق زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مخالفین زاہد گجر پارٹی کی مقتولین کے ساتھ پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔