آج سے اسلام آباد ،پنجاب ،خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، فیصل آباد ،چترال، دیر، سوات اورمالاکنڈ میں آج (8دسمبر)بارش کا امکان ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرف پڑے گی۔سندھ اوربلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب اورسندھ کے چند اضلاع میں دھند چھائے گی۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی لہر میں شدت آتی جارہی ہے۔ مری 1 ،اسلام آباد،پشاور 3،مظفر آباد چار، لاہور 8،فیصل آباد 7،گوادر12 ،کراچی کادرجہ حرارت 14 تک ڈگری تک پہنچ گیا۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔