اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا2019میں کیا گیا معاہدہ سامنے آگیا

اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان 2019 میں کیا گیا معاہدہ سامنے آگیا۔معاہدہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیا۔ معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کےساتھ رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا