حساس ادارے کاملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار،

اسلام آبادتھانہ شالیمار پولیس ٹیم کی کاروائی، اپنے آپ کو حساس ادارے کاملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی کیپٹل پولیس کے مطابق چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے مو بائل فونز ،نقدی ، وائر لیس سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوئے گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان نےمتعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے ،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے