نوشہرہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
نوشہرہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ اظہر خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا۔
ڈی پی او اظہر خان کے مطابق فائرنگ سےصحافی ملک حسن زیب جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حملہ آور سینئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ps://twitter.com/fkkundi/status/1812514130106130483?s=46
پاکستان محنت کش صحافیوں کا قبرستان بنا ہوا ہے۔ پشاور کے قریب ایک اور نوجوان صحافی حسن زیب کو قتل کر دیا گیا۔ وہ گزشتہ دو ماہ کے دوران قتل ہونے والے تیسرے صحافی تھے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے دوران قتل ہونے والے دوسرے صحافی تھے۔