ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی
بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام
ملزم محمد نعیم فلائٹ نمبر EY221 کے ذریعے ابوظہبی سے پاکستان پہنچا تھا۔ایف آئی اے حکام
ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کسی قسم کی اسٹیمپ نہیں پائی گئی
ملزم کا آئی بی ایم ایس میں بھی کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ایف آئی اے حکام
ملزم کے پاسپورٹ پر یو اے ای کی جعلی آمد و روانگی کی مہریں لگی ہوئی تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ایف آئی اے حکام
ملزم کے شناختی کارڈ پر ضلع ٹنڈو اللہ یار کا پتہ درج ہے۔
ملزم ٹنڈو اللہ یار کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہ دے سکا۔
ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے۔ایف آئی اے حکام
ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ایف آئی اے حکام
مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام