وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ کی حدود میں واقع گاؤں میں مبینہ طور پر با اثر زمیندار نے اپنے ڈیرے پر کام کرنے والے ملازم کو قتل کر دیا، ملزم مقتول کو پانی میں ڈبکیاں لگاتا رہا۔ وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والا کے رہائشی 16 سالہ نوجوان طارق کو گاؤں ہی کے رہائشی بااثر زمیندار شہزاد ظفر چٹھہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا، مقتول کے والد مقرب شاہ نے الزام عائد کیا کہ اس کا بیٹا طارق مقامی زمیندار شہزاد ظفر چٹھہ کے ڈیرہ پر ملازم تھا، ظالم زمیندار نے کام میں سستی کا الزام لگا کر اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹیوب ویل کے کھال میں موجود پانی میں غوطے لگاتا رہا جس سے مقتول کی حالت غیر ہو گئی، اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران نوجوان چل بسا جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔