غزہ میں نسل کشی کا ایک سو پچہترواں روز،بے رحم اسرائیل کے فلسطینیوں پر وار جاری

I


غزہ میں نسل کشی کا ایک سو پچہترواں روز،بے رحم اسرائیل کے فلسطینیوں پر وار جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی اللہ کو پیارے ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں

الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے قریب گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دس شہری شہید ہو گئے،کئی عمارتیں کھنڈر میں تبدیل ہو گئیں،اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہیں جن کی زندگی کی آس ختم ہو چکی ہے
اسرائیل نے النصیرات،،الزیتون،الشجائیہ،خان یونس اور رفح سمیت دیگر علاقوں میں گھروں پر بمباری کی، ہنستے بستے گھروں کو سیکنڈوں میں صفحہ ہستی سے مٹا دیا

القدس بریگیڈ نے بھی خان یونس میں ایک گھر میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے