کراچی میں ڈاکو ہلاک زخمی سمیت پانچ ملزمان گرفتار شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات دو افراد جاں بحق ، ایک بچی کی لاش ملی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے محمود آبادچار نمبر گھر میں ایک شخص نے خود کشی کرلی پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی اہل خانہ نے بیان دیا کہ متوفی کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی بیوی کے واپسی کے انکار پر متوفی دلبرداشتہ ہو گیا تھاعمر فاروق سےبہن نے گن چھین کر چھپا دی تھی مگر اس نے گن ڈھونڈ لی اور اپنے آپ کو گولی ماری متوفی نجی چینل پبلک نیوز میں بطور ڈی ایس این جی آپریٹر ملازمت کرتا تھا دوسری جانب کلفٹن بدر کمرشل سے نجی ریسٹورنٹ کے کیشئیر کی گولی لگی لاش ملی مقتول دانش نجی ریسٹورنٹ کا کیشیئر تھا اور مقتول کو ذوالفقار نامی دوسرے کیشیئر نے فائرنگ کرکے قتل کیا ،پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا چار گولیاں مقتول کو ماری اور موقع پر سے فرار ہو گیا اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کے دانش دس سال سے ریسٹورنٹ کا ملازم ناظم آباد کا رہائشی ایک بچے کا باپ تھا پولیس کا کہنا ہے مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے لواحقین کے بیانات قلمبند کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے نیٹ صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے دس سالہ بچی کی بوری بند لاش ملی پولیس کے مطابق مقتولہ موت بھی سامنے نہیں آسکی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا ہے پولیس کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے بچی کی موت کہیں اور واقع ہوئی اور لاش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا لاش کے کپڑوں اور حلیہ سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے بچی کے چہرے یا جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات موجود نہیں مزید تفتیش کی جا رہی ہے نیٹ دوسری جانب جہانگیر روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری زخمی اور ڈاکو ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق دو ڈاکو دکان پر لوٹ مار کرنے آئے مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے دکان مالک گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا،دکاندار عمران کی جوابی فائرنگ سے سینے پر گولی لگنے سے ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نا ہو سکی ادھراورنگی ٹاون پولیس کا پونے پانچ بنارسی مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار کر لیے ڈاکوؤں کی شناخت ارشد،اسد اور نعمان کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی گارڈن پولیس کا لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی مسجد کے قریب مقابلے میں لیاری گینگ وارکے دو کارندوں کو گرفتار کیا زخمی حالت میں گرفتار ملزمان شاہ زیب اور بلال سے دستی بم اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ادھرسائٹ سپر ہاٸی وے فقیرا گوٹھ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے احسن زخمی ہوا