شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سو دن کی کارکردگی صوبہ سندھ کی مقابلے میں کچھ نہیں

شرجیل میمن

مسلم لیگ ن مریم نواز کی پنجاب میں سو دن کی کارکردگی صوبہ سندھ کی کارکردگی کے مقابلے میں کچھ نہیں

ہمارے پاس ہزاروں دنوں کی کارکردگی کا ریکارڈ ہے

پاکستان میں سب سے بڑا جو سرکاری ہاوسنگ اسکیم ہے وہ پیپلز پارٹی کی ہے جسکے تحت اکیس لاکھ گھر بنائے جائینگے

تھرکول منصوبہ ہمارا انقلابی اقدام ہے

شرجیل انعام میمن

شہزاد اکبر اس وقت ملک سے فرار ہیں فائلے بھی ساتھ لیکر چلے گئے ہیں

ن لیگ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی مفاد کے حوالے سے بات کی

سندھ میں پہلے بھی آپریشن ہوئے،سندھ میں آج بھی مخلتف آپریشن چل رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 100 دن نہیں بلکہ کئی دنوں کے پراجیکٹس موجود ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی نے صحت کے نظام کے ساتھ تھر کوئلہ اور اہم پراجیکٹس پر کام کیا

پاکستان سے باہر کے لوگ آکر سندھ میں لوگ علاج کروارہے ہیں

اس عید کے موقع پر 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ ہم نے کی

50 لاکھ سے زائد کا جرمانہ زیادہ کرایہ وصولی پر عائد کیا گیا

7.ملین روپے ہم نے بس مالکان سے لیکر مسافروں کو دیئے

شرجیل میمن

بانی تحریک انصاف نے اپنے اوپر مقدمات پر خود اسٹے آرڈر لئے ہوئے ہیں

وہ خود قانون کی خلاف ورزی کرتا

پیپلز پارٹی کی قیادت آج تک عدالتوں میں مقدمات فیسس کر رہی

شرجیل میمن

عمر ایوب صاحب خود سب سے بڑے ڈکٹیٹر ہیں

وہ صاحب جانتے نہیں کہ نیب قوانین میں پیپلز پارٹی کبھی بھی بینیفشری نہیں رہی ہے

شرجیل انعام میمن

ہم نے اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے

ہم نارکوٹکس سے متعلق نیا قانون اور پالیسی لیکر آرہے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ میں عوام ، حکمراں اور تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

شرجیل انعام میمن

نارکوٹکس آپریشن کے دوران تین ماہ میں ہم نے اب تک 137 افراد کو گرفتار کیا ہے

کاروائیوں کے دوران آئس ، کرسٹل ، چرس ، منشیات و دیگر نشہ آور اشیاء ہم نے بڑی مقدار میں برآمد کی ہیں

عام آدمی بھی منشیات کی روک تھام کے لئے ہم سے رابطہ کرسکتا ہے

اطلاع دینے والوں کا نام خفیہ رکھا جائے گا