کراچی کلفٹن میں بیلیو اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے گر کر 15 سال کی سمینہ نامی گھریلو ملازمہ زخمی ہوگئی ، طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل ، پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا

پولیس کے مطابق جناح اسپتال میں زیر علاج زخمی ملازمہ کو تاحال ہوش نہیں آیا ہے ، لڑکی کے ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں ، پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ خودکشی کی کوشیش کے دوران پیش آیا یہ معاملہ کچھ اور ہے تحقیقات کی جارہی ہیں ، لڑکی کے اہل خانہ نے اپارٹمنٹ کے مالک سے نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کا کہا ہے ، دوسری جانب اپارٹمنٹ کے مالک نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ سمینہ گزشتہ چند برسوں سے گھر پر کام کرتی ہے ، گھریلو ملازمہ سمینہ نے صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا ، اسکی طبعیت بہتر نہیں تھی ، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں