پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری

حکومت پاکستان کی ہدایت پر غزہ کی عوام کے لیے امداد بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی نویں کھیپ روانہ

امدادی سامان کراچی سے اقبا پورٹ اردن کے لیے روانہ کیا گیا

این ڈی ایم اے اورالخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان کراچی میں ہونے والی سامان روانگی تقریب میں موجود تھے

روانہ کئے گئے300 ٹن امدادی سامان میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اورراشن بیگزشامل ہیں۔

اس سے قبل، این ڈی ایم اے نے تقریباً 1000 ٹن امداد پر
مشتمل 8 امدادی کھیپیں بھیجی ہیں

سامان میں موسمی شدت سے بچانے کے لیے خصوصی خیمے، کمبل، سرجیکل سامان، ادویات، خواتین کے لیے ضرورت کے سامان کے علاوہ راشن بیگزشامل تھے