یونان کے دردناک کشتی حادثہ میں سنہرے مستقبل کے خواب سمندر برد ہوگئے۔یونان کشتی حادثے میں 6 پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی،کشتی میں 83 افراد سوار تھے۔جاں بحق 6 نوجوانوں کے نام احتشام ، ایاز ، عبدالرحمن، فہد خالد اور انس اور ہارون اسلم ہیںمرنے والوں کا تعلق پھالیہ کے علاقے ہیلاں سے تھا اسی علاقے کے 4 نوجوان کشتی حادثے کے بعد لاپتہ بھی ہیں۔
بچ جانے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی کا انجن خراب تھا۔وائرلیس اور جی پی ایس کام نہیں کر رہے تھے۔بچ جانے والے پاکستانیوں کا تعلق تعلق گجرات، سیالکوٹ اور قصور سے ہے۔
یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب کہتے ہیں 5 کشتیوں میں سے 3میں پاکستانی سوار تھے،بچے بھی شامل تھے۔درجنوں پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں بچنے کی امید کم ہے والدین کم عمر بچوں کو ایسے خطرناک سفر پر نہ بھیجیں۔عامر آفتاب کا کہنا تھا کہ جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔