مونس الہیٰ کی اربوں کی منی لانڈرنگ کے ثبوت عدالت کو مل گئے

پاکستان سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرکے فرار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ مشکل میں آگئے

مونس الہیٰ کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت عدالت تک پہنچ گئے جبکہ انٹرپول کو ریڈ وارنٹ مل گئے ہیں

با اعتماد سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ

مونس الہیٰ کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں اہم ڈویلپمنٹ ہونے والی ہے

ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کیخلاف عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ کیس کا ضمنی چالان جمع کرا دیا

چالان میں فراصت علی چٹھہ کی جانب سے دیئے گئے ایک ارب روپے کو بنیاد بنا یا گیا ہے

ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی

اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے

عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔

مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے

چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں