پاکستان کے نامور سابق کرکٹر راشد لطیف کو پی ٹی وی سپورٹس سے نکال دیا گیا  

پاکستان کے نامور سابق کرکٹر راشد لطیف کو پی ٹی وی سپورٹس سے نکال دیا گیا اور آئندہ 3 سال کے لئے ان کا کنٹریکٹ پی ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس اسامہ اظہر نے ختم کردیا تجزیہ کار کے طور پر راشد لطیف دس لاکھ روپے کے بھاری مشاہرے پر گزشتہ 3 سال کے کام کررہے تھے 

راشد لطیف کے کنٹریکٹ کو اچانک ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ پنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی پی ٹی وی سپورٹس میں رکھے جانے کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ پر راشد لطیف کو فارغ کرنے کے لئے بہت دبائو تھا لیکن منیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر شاہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا 

منیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر شاہ کے علم میں لائے بغیر راشد لطیف  کی برطرفی کی گئی چونکہ ایم ڈی پی ٹی وی کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیتے تاہم انہیں سوال بھجوادیا گیا 

پی ٹی وی میں وسیع پیمانے پر من پسند اور سفارشی افراد کو نوازنے کا سلسلہ نہ رک سکا 

پی ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس اسامہ اظہر فیفا ورلڈ کپ میں پی ٹی وی سپورٹس کو رائٹس دلوانے میں ناکامی پر وزارت اطلاعات کے سینیئر افسر عنبرین جان کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں گروپ 9 سے گروپ 8 میں ڈیموٹ ہوگئے تھے 

بعض حلقے چیرمین پی سی بی محسن نقوی کو راشد لطیف کی برطرفی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ان کا الزام ہے کہ راشد لطیف نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اس،الزام کی تصدیق نہیں ہوسکی