سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے 7,745 آپریشنز 181 دہشتگرد مارے گئے

بریکنگ

دہشت گردخوارج کیخلاف پاک فوج کی حالیہ بڑی کامیابیاں

پچھلے کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کیخلاف مؤثر کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں

بر وقت انٹیلیجنس کی بدولت عید الفطر کے بعد، ٹی ٹی پی کے ناپاک عزائم اور منصوبےآشکار ہوناشروع ہو گئے

سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے یکم اپریل 2024 سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7,745 آپریشنزکئے

خیبر پختونخواہ میں 2,701 آپریشن، بلوچستان میں 4,902اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے

ان آپریشنز کے دوران181دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا

خیبر پختونخوا میں 128،بلوچستان میں51اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے

صرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرد جہنم واصل جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیا

خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا

ہلاک دہشت گردوں کو سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران جہنم واصل کیا گیا

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی

ناکامی کو چھپانے کیلیے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کی غریب عوام کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایا

اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیا

بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کےدوران گھات لگا کر حملہ کیا جس میں7 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا

ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائی کر کے 11 دہشت گرد جہنم رسید کیے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا

گزشتہ ماہ کے دوران ایک افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار اور ان کی نشاندہی پر خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئیں

سیکیورٹی فورسز نےکامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بشمول 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کر لیں

بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا محرم پر حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئےدہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا

ٹی ٹی پی کی قیادت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہے درپے حملوں سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے

قوم کی مکمل حمایت سےسیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پاکستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی یا کسی دوسرے دہشت گرد گروپ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے