امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کے تمام امکانات مسترد کر دئیے حکومتی وفد کی دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست مسترد دھرنا تو ہوگا اور ہم ایک ایک مطالبے کی منظوری تک نہیں اٹھیں گےحکومت سن لے ہم کسی دھوکے میں نہیں آئیں گےمذاکرات ضرور کریں گے لیکن کوئی کمپرومائز نہیں ہوگایہ جماعت اسلامی ہے کوئی سودے بازی نہیں پوگی
حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم سن لے کہ ہمارا دھرنا مطالبات کے حل تک جاری رہے گا، اگر ہمیں الجھانے کی کوشش کی گئی تو یہ تحریک حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے جماعت اسلامی کے وفد نے مذاکرات گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے سے مشروط کر دئیے دھرنا کے شرکاء مری روڈ پر پڑاؤ ڈالے سو رہے رات گئے مری روڈ پر بڑے سٹیج کی تیاری جاری
جماعت اسلامی کا طویل دورانیے کا دھرنا دینے کا پلانامیر جماعت اسلامی کی دھرنا شرکاء سے فنڈ کی اپیل حافظ نعیم الرحمن نے دھرنا فنڈ کی اپیل کی عامر چیمہ صاحب سرگودھا نے ایک کروڑ دس لاکھ میں حافظ نعیم الرحمن صاحب کی عینک خرید لی حکومتی وفد میں اویس لغاری بھی شامل لیکن ابھی مذاکرات میں شامل نہیں جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ اور کاشف چوہدری شامل
اٹک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد میں حق دو عوام کو دھرنا کو ناکام بنانے کے لئے اٹک پولیس نےجماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپےمار کر جن 18 افرد کو گرفتار کر کے تھانہ صدر اٹک سمیت دیگر تھانوں میں حبس بے جا میں رکھا اور24 گھنٹے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ان میں ضلعی نائب امیرضلع جماعت اسلامی اٹک ناصراقبال،تحصیل امیرجنڈقاری عبدالروف،تحصیل امیرفتح جنگ خالد محمود شاد،تحصیل امیرحسن ابدال محمد الطاف،تحصیل جنرل سیکرٹری حضرو مولانا حمید حیدر اعوان، تحصیل جنرل سیکرٹری پنڈیگھیب قاری محمد خان، تحصیل نائب امیرفتح جنگ حاجی امیر افسر ، قاضی عماد الامین حسن ابدال شہر،خالد محمود فتح جنگ شہر،شوکت خان،سرور خان برھان حسن ابدال،جنرل سیکرٹری مرزا یونین کونسل سجاد محمود،مولانا عقیل الرحمان فورملی،فہیم احمد ،نبیل احمد کاملپورموسی،تحصیل نائب امیر جے آئی یوتھ اویس سلیم،نعمان اعجاز،انیس سلیم مرزاگاوں شامل ہیں ،یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں پر ٹیکس عائد کرنے ، آئی پی پیس کو بغیر بجلی کے پیداوار کے 450 ارب روپوں کی ادائیگی کرنے،عدالتوں میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر اسلام آباد میں حق دو عوام کو دھرنا کامیابی سے جاری ہے اور جماعت اسلامی کے کارکنان جرات ، دلیری اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ۔