لاہور، اینٹی کرپشن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج، وہاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ایم پی اے دونوں بھائیوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کیمطابق اورنگزیب کھچی، جہانزیب کھچی پر سرکاری رقبہ پر قبضہ و فروخت اور محکمہ اوقاف کی جگہ پرغیر قانونی سڑک تعمیر کرنے کا الزام ہے اے آر تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے اورنگزیب کھچی اور جہانزیب کھچی پر سرکاری رقبہ پر قبضہ و فروخت کا الزام۔ ایف آئی آر کیمطابق پٹواری ثقلین شاہ، فرنٹ مین افتخار اور قیصر عباس ملزمان نامزد۔ سیاسی اثرر و رسوخ کے استعمال اور ملازمین سے ساز باز کا الزام۔ دونوں پر محکمہ اوقاف کی جگہ پرغیر قانونی سڑک تعمیر کرنے کا بھی الزام ہے۔ سڑک تعمیر کر کے نجی ٹاؤن کی کمرشل ویلیو بڑھانے میں فائدہ پہنچایا گیا، حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، اینٹی کرپشن نے مزید انکوائری شروع کردی