اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کے خط کا معاملہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا بھی اعلامیہ جاری

ہائیکورٹ کے 6 معزز ججز صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط میں انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے بے جا مداخلت کی بابت مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، اعلامیہ

اسلام آباد با ئیکورٹ بارایسوسی ایشن ملک میں قانون کی حکمرانی بالا دستی،آزاد اور خود مختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے، اعلامیہ

چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، اعلامیہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کسی بھی ادارے کی دوسرے ادارے میں مداخلت کی بھر پور مذمت کرتی ہے، اعلامیہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عدلیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آزاد نہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلوں کو بے خوف وخطر یقینی بنایا جائے،اعلامیہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن معزز مجز صاحبان کے اس اقدام کو سراہتی ہے جو انہوں نے دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کیا، اعلامیہ

یہ کہ وہ ملک اور قو میں ترقی نہیں کرتیں جورول آف لاء کی پاسداری نہ کریں،اعلامیہ