آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومت کو نئی تجاویز دے دیں

آئی ایم ایف کا صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کیپیسٹی چارجز کم کرنے کا مشورہ ،ذرائع

ملکی ضروریات کیلئے پہلے نئے پاور پلانٹس کو چلایا جائے ،ذرائع

ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے ،ذرائع

ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں 18 روپے کے کیپیسٹی چارجز میں کمی آ سکتی ہے ،ذرائع

نئے پاور پلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پر سالانہ دو ہزار ارب روپے کا بوجھ آتا ہے ،ذرائع

کیپٹو پاور پلانٹ کو سستی مقامی گیس کی فراہمی ریٹ بڑھا کر منقطع کر دی جائے ، آئی ایم ایف،ذرائع

مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاور پلانٹس کو چلایا جائے،ذرائع

تمام صنعتی زونز کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، آئی ایم ایف ،ذرائع

وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو اضافی بجلی صنعتوں کو فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی