پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارتیزی پر اختتام تیزی پراختتام پذیر ہوا۔ سونے کی قیمت میں 1200 روپے سے زائد اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔دیکھتے ہیں کراچی سے فاروق مورائی کی رپورٹ میں
Vo
کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاسٹاک مارکیٹ تیزی دیکھنے میں آئی۔دن بھر اتار چڑھاو کے بعد 100انڈیکس 380 پوائنٹس اضافے کےساتھ 65ہزار906پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر278روپے 8پیسے پر آگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسےسستا ہوکر280روپے67 پیسے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ۔سونے کی فی تولا قیمت ، 1200 روپے اضافے کے ساتھ دو لاکھ 29 ہزار400 روپے ہوگئی.انٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا6 ڈالراضافے سے 2193ڈالر فی آونس ہوگیا۔ فاروق مورائی سچ نیوز کراچی