کراچی

برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات

ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات، اور ان کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم

شرجیل انعام میمن نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کو سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے محکموں سے متعلق بھی برطانوی ہائی کمشنر کو آگہی دی

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر حکومت سندھ کی کاوشوں کی تعریف

برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کو بھی سراہا

حکومت سندھ کی جانب سے پنک بس سروس ایک قابل تحسین اور قابل رشک قدم ہے، برطانوی ہائی کمشنر

سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، شرجیل انعام میمن

پاکستان سرمایہ کاری کے لئے اس وقت بہت موزون ملک ہے، شرجیل انعام میمن

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں، شرجیل انعام میمن

چاہتے ہیں کہ غیر ملکی سرمایہ کار سندھ میں خاص طور پر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، شرجیل انعام میمن

سندھ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو روایتی سندھ لنگی اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے