غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہادتوں کی تعداد 31,819 ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 81 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا اسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 80 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بم باری جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ کے الشفا اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے جبکہ سرجیکل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس سے قبل آج صبح اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال پر حملے کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر اسپتال میں پناہ لیے سینکڑوں افراد کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسرائیل پر مظالم کی انتہا ہو چکی ہے مگر عالمی دنیا ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔