پاکستان رینجرز (سندھ) کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)، پولیس اورکسٹم انفورسمنٹ کی خفیہ معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر واقع فاسٹ آئل بلوچ فلنگ اسٹیشن پر مشترکہ کارروائی۔مذکورہ فلنگ اسٹیشن کے لیے 5 مزدہ ٹرکوں کے ذریعے 55ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔ دوران کارروائی 100 سے زائد افراد کا کسٹم حکام پر پتھراؤ، پتھراؤ کے نتیجے میں مزدہ ٹرک موقع سے فرار ہو گئے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زیر زمین بنائے گئے ٹینکوں سے مطلوبہ غیر قانونی ایرانی تیل کو قانونی کارروائی کے لیے 5 آئل ٹینکرز کے ذریعے کسٹم کلکٹریٹ ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل کی قیمت تقریباً 15 ملین روپے بنتی ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
برآمد شدہ ایرانی تیل مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجر