جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد بار ایسوی ایشن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید مذمت اور ہائیکورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا 9 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدبینی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کی ہے۔

بار کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں جن کا بطور وکیل، ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی۔