صحت سہولت پروگرام،،،،،،،،صرف 13 دنوں میں 21 ہزار مریضوں پر 50 کروڑ روپے خرچ،،،رپورٹ

رمضان کے شروع ہونے سے گزشتہ روز اتوار کی شام تک صحت سہولت پروگرام کے تحت مفت علاج کیلئے 21 ہزار 512 مریضوں کو نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا،ان مریضوں پر صرف 13 دنوں میں 50 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے،جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق تقریباً پانچ ماہ کے تعطل کے بعد نئی حکومت کی جانب سے 5 ارب روپے کی ادائیگی کیساتھ یکم رمضان یعنی 12 مارچ سے صوبے کے 118 ہسپتالوں میں علاج کا سلسلہ بحال کیا گیا ہے،علاج کی بحالی کے پہلے روز ایک ہزار 497 مریضوں کو داخل کرایا گیا، 13 مارچ کو ایک ہزار 803 مریضوں، 14 مارچ کوایک ہزار 934 مریضوں اور 15 مارچ کو مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے نامزد ہسپتالوں میں ایک ہزار 704 مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے،اس حوالے سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اب تک صحت سہولت پروگرام کے تحت مریضوں کے علاج پر مجموعی طور پر 50 کروڑ 7 لاکھ 59 ہزار 248 روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ مجموعی طور پر118ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت کو بحال کیا گیا ہے ان ہسپتالوں میں 60سرکاری اور58نجی شعبے کے ہسپتال ہیں