پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متاثرین ضرب عضب کیلئے 35 کروڑ روپے جاری کر دیے

پراوینشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کیلئے جن کی ابھی تک اپنے گھروں کو واپسی نہیں ہوئی ہے، ماہوار مالی امداد کی مد میں 35 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئے جو کہ حسب معمول سم میسجنگ کے ذریعے سے موصول ہو جائینگے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے قیصر خان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مالی امداد شمالی وزیرستان کے 17 ہزار سے زائد خاندانوں دی جا رہی ہے جو کہ نادرا سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہیں۔ اس موقع پر ضم قبائلی اضلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر صوبیہ حسام طورو نے بتایا کہ حالیہ ریلیز اس سلسلے کی 114 ویں قسط ہے جس میں ہر تصدیق شدہ خاندان کو مجموعی طور پر 20 ہزار روپے نقد مالی امداد اور راشن الاؤنس کے طور پر دئے جارہے جو کہ ان کے رجسٹرڈ سم کارڈ کے ذریعے سے انہیں ائندہ ایک دو دنوں میں ملنا شروع ہو جائینگے۔ صوبیہ حسام طورو نے مزید بتایا کہ متاثرین کی مالی مشکلات کو کم کرنے کیلئے عید سے پہلے بھی فنڈز جاری کئے جائینگے تاکہ ضرب عضب کے بے گھر متاثرین بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکے،