لاہور 29جون
پھلوں کے بادشاہ آم کا آغاز ،کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت پر مضرصحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے آم پکانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
232 منڈیوں،سٹالز اور مینگو سپلائرز کی چیکنگ، 523 کلو کیمیکل سے تیار آم اور ممنوعہ کیمیکلز تلف، وارننگ جاری
چیکنگ کے دوران 98 آم فروشوں کو وارننگ نوٹسز جاری، 11 کو بھاری جرمانے عائد
تلف کیے گئے پھلوں کو جلدی پکانے کے لیے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
آم پیدا کرنے والے علاقے ملتان، بہاولپور اور ڈی خان ڈویژن کے تمام شہروں میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔عاصم جاوید
موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کے وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کیلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس متعدد موذی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ عاصم جاوید
جدید ممالک کی طرح پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گرمیوں میں کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے مضر صحت پھل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عاصم جاوید
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی