مودی سرکار نے بھارت کے انفراسٹرکچر میں ہیرا پھیری کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جس کا پول بھارت میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے کھول دیا،دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے کے بعد تمام فلائٹس معطل کر دی گئیں جس سے اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
دوسری جانب حادثے کے بعد دہلی ایئرپورٹ شدید گندگی کا شکار ہے جبکہ صفائی اور نکاسی آب کا بھی کوئی مناسب انتظام موجود نہیں،متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم کئی گھنٹوں سے یہاں پھنسے ہیں اور حکومت کو ہماری کوئی پرواہ نہیں،دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے مودی سرکار کے ترقی یافتہ بھارت کے کھوکھلے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
انتظامیہ نے اس سے قبل حکومت کو خبردار کیا تھا کہ حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو خطرہ ہے ،بھارتی عوام کی مشکلات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اقتدار کے نشے میں دھت مودی سرکار تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد غیر ملکی دوروں میں مصروف ہے،مودی سرکار کی لاپرواہی اور غفلت کے نتیجے میں بھارتی دارالحکومت کا ایئرپورٹ خستہ حالی کا شکار ہے
مودی سرکار کی جانب سے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعمیر کے دوران استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی دیکھی گئی اور نہ ہی ایئرپورٹ کے سیکیورٹی پروٹوکول کا خیال رکھا گیا،کیا اس حادثے کے بعد بھی مودی سرکار ملک کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے گی یا یا مزید نقصانات کا انتظار کرے گی؟