پرویز الہٰی پر تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی پر تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی عمر کا لحاظ کرنا چاہیے، پرویز الہٰی پر تشدد میں صداقت ہے، تو اس پر افسوس کرتے ہیں،اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے غیر منتخب لوگوں کو لایا گیا ہے،واضح رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی تھی جس کے مطابق پرویز الہٰی گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا تھا،رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 17 مارچ کو واش روم میں گر گئے تھے