لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے اخراج کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو پیر کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کر دی وی او لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی انسداددہشت گردی عدالت کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف احتیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔ رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست پر بانی پی ٹی آئی کے انگوٹھے کے نشانات موجود نہیں ہیں اور ایک مقدمے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی منسلک نہیں ہے۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو پیر کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کر دی گئی۔