سیاسی جماعت کے جتھوں کا پنجاب پولیس پر پتھراؤ اور لشکرکشی، کٹی پہاڑی کے مقام پر سیاسی جماعت کے جتھوں میں اسلحہ، سوٹوں، ڈنڈوں سے مسلح غنڈوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ جتھوں کے پتھراؤ اور فائرنگ سے 50 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملہ کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان اٹک پولیس