کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ دو افراد ہلاک بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بارود سے بھری موٹر سائیکل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد پاک فضائیہ کا ایک آئل ٹینکر پھٹ گیا، زرائع

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جو اسکارٹ کر رہی تھیں۔ زرائع

متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

سوشل میڈیا پر ائیر پورٹ روڈ پر ٹینکر دھماکے کا معاملہ۔

وزیر داخلہ سندھ کا ایس ایس پی ملیر سے رابطہ۔۔

حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ایس ایس پی ملیر

ایس ایس پی ملیر کی جانب سے وقوعے سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانیکی یقین دہانی۔۔

تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کیا جائے۔ضیاء الحسن لنجار

سندھ وزارت داخلہ کا کراچی میں غیر ملکیوں کی قافلے پر حملے کی تصدیق

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کراچی دھماکے میں غیر ملکی شہریوں کے قافلے کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی ہے-

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے مقام سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑیوں میں غیرملکی شہری سوار تھے۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے بھی اطلاعات ہیں، جبکہ دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کررہے ہیں، مزید شواہد کو دیکھ کر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی اور دھماکہ کے زد میں آکر درجنوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

کراچی ائیرپورٹ کے قریب پیٹرولیم مصنوعات لے کر جانے والے ٹرک میں دھماکہ،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔

پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ رہے ہیں۔
ائیرپورٹ کے قرین دھماکہ کہ آواز اور دھواں
جناح ٹرمنل آٹر سگنل گارڈ روم کے باہر دھماکہ کئی گاڑیاں تباہ
پولیس اور حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں

بلوچ لبریشن آرمی نے کراچی دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ BLA کا دعویٰ ہے کہ قافلے میں شامل چینی انجینئرز اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے