گجرات ، تھانہ صدر کھاریاں میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ۔مقدمہ میں نامزد 09 خواجہ سرا گرفتار، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر، توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے پر خواجہ سراؤں کے خلاف گذشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مصدقہ تجزیہ کے بعد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ، قانون و انصاف کے تقاضپورے کئے جائیں گے۔