سیدہ شہلا رضا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا استعفی پی ایچ ایف کانگرہس کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا وہ بدستور آئینی صدر پی ایچ ایف ہیں، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا کے استعفی کی منظوری کی تردید کرتے ہوئے کہا ھے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ایک مجاز اتھارٹی ھے جس کے پاس تمام فیصلوں کا اختیار موجود ھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلارضا ایک بااصول اور باکردار شخصیت ہیں جنکو پی ایچ ایف کانگریس کی مکمل حمائت حاصل ھے۔ سیدہ شہلا رضا نے پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر پی ایچ ایف کا آئینی عہدہ 19 مارچ کو سنبھالا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کی جانب سے انکو بالاتفاق رائے صدر منتخب کیا گیا۔
حالیہ سیاسی جانبدارانہ رویہ اور پی ایچ ایف کے ساتھ مفاہمتی معاملات میں جانبدارانہ سلوک اور عدم تعاون کی بدولت صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے پی ایچ ایف کانگریس کی بالادستی کو قائم رکھنے اور اسکی خودمختاری کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے اپنا استعفی پی ایچ ایف کانگریس کو بھجوایا تھا جو کہ بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف میں نے تمام کانگریس ممبران سے اس بابت مشاورت کی اور اس سلسلہ میں پی ایچ ایف کانگریس کی ورچوئل میٹنگ بھی کی گئی جس میں تمام اراکین نے سیدہ شہلا رضا کے استعفی کی منظوری کے نوٹیفکیشن کے اجراء کو نامنظور کرتے ہوئے ان سے بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے منصب کو جاری رکھنے کی منظوری دی۔
پی ایچ ایف کانگریس کے فیصلہ کے تناظر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اس اعلامیہ کے ذریعہ مطلع کرتی ھے کہ سیدہ شہلا رضا بطور آئینی صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے منصب پر فائز ہیں۔